کابل24؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے افغانستان میں قائم مشن نے تصدیق کی ہے کہ اْس کے ایک فوجی قافلے کو بارود سے بھری کار سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اِس حملے کا نشانہ نیٹو مشن میں شامل ڈنمارک کا فوجی قافلہ تھا۔ کار بم دھماکے میں پانح عام شہریوں کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ افغانستان میں دفاعی اتحاد کے مشن کے ترجمان کیپٹن ولیم سالوِن نے تصدیق کی ہے کہ اس کار بم حملے میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ افغان دارالحکومت کی پولیس کے ترجمان کے مطابق حملہ ڈسٹرکٹ فائیو میں ہوا اور نیٹو قافلے کا معمولی نقصان ہوا ہے۔